عوام آپ کے گورنر راج کو پیروں تلے کچل دے گی،علی محمد خان کا رانا ثنااللہ کو جواب

تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان نے گورنر راج کی دھمکی پر رانا ثنااللہ کو جواب دیتے ہوئے کہا عوام آپ کے گورنر راج کو پیروں تلے کچل کر رکھ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر راج نہیں اب صرف عوامی راج ، رانا صاحب شوق پورا کر کے دیکھ لیں۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آپ کی پنجاب سے امپورٹڈ حکومت عوامی سیلاب میں بہہ گئی ، پنجاب کےعوام آپ کے گورنر راج کو بھی پیروں تلے کچل کر رکھ دے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ قوم اللہ کےحضور سر بسجود ہو کر 2 رکعت شکرانے کے نوافل ضرور ادا کریں، آگے بھی ظلم و جبر کے امپورٹڈ بت اللہ توڑے گا۔