پاکستان تحریک انصاف گجرات کے مقامی رہنما امجد پرویز بٹ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے ان کے بھائی نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف گجرات کے مقامی رہنما امجد پرویز بٹ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔ مبینہ ملزم نے امجد پرویز بٹ کو اغوا کرنے کے بعد ان کی گاڑی مقامی شاپنگ مال میں پارک کی۔
اس حوالے سے مبینہ مغوی کے بھائی نے امجد پرویز کے اغوا سے متعلق درخواست رحمانیہ تھانے میں جمع کرا دی ہے۔
امجد پرویز بٹ کے بھائی کا موقف ہے کہ امجد پرویز چوہدری پرویز الہٰی کا قریبی ساتھی ہے اور اس کے موبائل فون تاحال بند ہیں۔