‘ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار، حکومت عوام کے ٹیکس پر عیاشیوں میں مصروف’

لاہور : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار ہے اور حکومت عوام کے ٹیکس پر عیاشیوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار ہے اور پی ڈی ایم عوام کے ٹیکس پر عیاشیوں میں مصروف، بلاول بھٹونے بیرونی دوروں پر 1 ارب 75 کروڑ روپے خرچ کردئیے، بے شرمی کی انتہا ہے،چورہٹاؤملک بچاؤ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ سکھربینچ کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دوروں پر1ارب 74کروڑخرچ ہوئے۔

بلاول بھٹو نے سندھ کے اتنے دورے نہیں کیے جتنے امریکا کے کیےہیں، بلاول بھٹو کے دوروں پر خرچ ہونیوالی رقم سیلاب متاثرین پر خرچ ہونی چاہیے تھی۔