پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز صوبے کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہورہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز صوبے کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہورہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں۔
فرخ حبیب اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ رات میں حمزہ شہباز کی ہدایت پرپی پی 168 سے پی ٹی آئی امیدوار ملک نواز اعوان کے بینرز اتارے جارہے ہیں جب کہ ن لیگ کے فلیکس سڑکوں پر لگے ہوئےہیں۔
حمزہ شہباز سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں اور ضمنی انتخابات پر اثرانداز ہورہے ہیں، رات ہی تاریکی میں PHA لاہور حمزہ شہباز کی ہدایت پر PP-168 سے PTI امیدوار ملک نواز اعوان کے فلیکس اتارہے ہیں جبکہ ن لیگ کے فلیکس سڑکوں پر لگے ہیں pic.twitter.com/uXJ6IuoRhN
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) July 4, 2022
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ کیے گئے 20 منحرف اراکین کی خالی ہونے والی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔