پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار

ایمان طاہر

پشاور: پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر کو پولیس نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر عدالت سے راہداری ضمانت لے کر نکلی تھیں، تحریری حکم نہ ملنے کے باعث پولیس نے ایمان طاہر کو گرفتار کیا۔

ایمان طاہر راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھیں جہاں عدالت نے آج صبح راہداری ضمانت منظور بھی کی، عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ ایمان طاہر سابق پی ٹی آئی ایم این اے طاہر کی بیٹی ہیں۔

دوسری جانب راہداری ریمانڈ کے لیے آئی زرتاج گل ہائیکورٹ کے اندر موجود ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس باہر منتظر ہے۔

زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، ایسا لگ رہا ہے الیکشن نہیں جنگ لڑ رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی مذمت چاہتے ہیں تو معافی مانگنے کو تیار ہوں، انصاف ملنے تک عدالت سے نہیں جاؤں گی۔