سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے سیاسی حالات دیکھ رہا تھا اور اب سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا، 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ قابلِ مذمت ہے، ایسے واقعات کی پہلے بھی مذمت کر چکا ہوں۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کے ساتھ مشاورت کر کے طے کروں گا، اللہ نہ کرے ملک میں ایسی حرکت دوبارہ ہو، جو ہوا تھا اچھا نہیں تھا، جو پروپیگنڈا ہو رہا ہے درست نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، 9 مئی کے واقعات سے کوئی بھی شخص خوش نہیں ہے، ملک میں سیاسی ماحول بہت خراب ہے، ایسے ماحول میں میرا چلنا مشکل ہے۔
پرویز خٹک کا پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان#ARYNews #PTI pic.twitter.com/y9ze2YQLh1
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) June 1, 2023
قبل ازیں اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور پرویز خٹک کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک کسی میٹنگ میں گئے تھے جہاں سے واپس نہیں آئے ہیں، دونوں کے اہل خانہ نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان کے نمبرز بھی بند آ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور پرویز خٹک کو حراست میں لینے کی اطلاع، ذرائع#ARYNews pic.twitter.com/i59qu0tFZp
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) June 1, 2023