اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف سے پاناما جے آئی ٹی پیشیوں پر خرچے اور پروٹوکول سے متعلق جواب مانگ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف سے جے آئی ٹی میں پیشی اور پروٹوکول پر اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں، پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعظم کو خط لکھا، جس میں پوچھا گیا کہ الزامات کی تفتیش کیلئے پیشیاں تھیں یا سرکاری دورے؟کس مد میں لاکھوں خرچ کئے؟
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شریف خاندان کے تمام افراد جے آئی ٹی میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے؟مریم نواز کے پروٹوکول پر لاکھوں روپےخرچ ہوئے، کیا آئین پاکستان قومی دولت کے ایسے ذاتی استعمال کی اجازت دیتا ہے؟
خط میں مزید انکشاف کیا گیا ہے وزیراعظم نوازشریف نے تین سال میں باراک اوباما سے زیادہ بیرون مل کے دورے کئے، بیرون ملک دوروں پرقومی خزانے سےتقریباً 137.8ملین خرچ ہوئے، کیا آپ یہ پیسہ واپس قومی خزانے میں جمع کرایا؟
پی ٹی آئی نے اکیس دن میں سوالات کا جواب مانگتے ہوئے معاملے پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔