پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران نے گورنر پنجاب سلیم حیدر سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، بلاول بھٹو ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔
ساجد قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست سے تنگ آکر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
چند ماہ قبل پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے چیئرمین اور یوسی 4 چنیسر ٹان کے سابق نائب ناظم اکرم مغل نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
تفصیل کے مطابق اکرم مغل نے صوبائی وزیر سعید غنی کی موجودگی میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی باضابطہ طور پر تصدیق کی تھی۔ اس موقع پر اکرم مغل نے کہا تھا کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور اسی اعتماد کی بنیاد پر انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
اکرم مغل نے اپنی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے تین الیکشن میں حصہ لیا، جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بطور وائس چیئرمین بھی اپنے فرائض ادا کیے اور 2001 میں کونسلر منتخب ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں بھی خدمات انجام دی، مگر اب وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت میں شمولیت کو ایک نیا قدم سمجھتے ہیں۔