اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالشکور شاد کو استعفے کی تصدیق کیلئے طلب کر لیا۔
ایم این اے عبدالشکور شاد کو 27 اکتوبر دن 11 بجے اسپیکر چیمبر میں طلب کیا گیا ہے۔ عبدالشکورشاد کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں طلب کیاگیا ہے۔
شکور شاد کراچی کے حلقہ این اے 246 لیاری سے عام انتخابات میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ عبدالشکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا تھا۔
19 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے شکور شاد کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے حکم معطلی میں دو ہفتوں کی توسیع کی تھی۔