’پی ٹی آئی کا احمقانہ پن اور تکبر ہی ان کو لےڈوبا‘

رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احمقانہ پن اور تکبر ہی ان کو لےڈوبا اب کسی نے پی ٹی آئی کیساتھ کیا مذاکرات کرنے ہیں۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی مرضی سے پارٹی چھوڑ رہے ہیں یہ لوگ ایک ہفتےسےزیادہ جیل نہیں کاٹ سکتے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ ایک افواہ یہ بھی ہےکہ پرویز خٹک خود وقت لےکر کسی سےمذاکرات کیلئے گئے یہ انتظار کرتے رہے دوسری طرف سےگرین سگنل آیا تو پریس کانفرنس کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی باعزت طریقے سے عدالت جاتےگرفتاری پیش کرتے پرویزالٰہی انویسٹی گیشن میں شامل نہیں ہوتےعدالت میں پیش نہیں ہوتے پرویزالٰہی نےکرپشن مین اس بار بڑا ہاتھ مارا ہے۔