پی ٹی آئی سے 12 سال مخالفت رہی جلد معاملات درست نہیں ہوسکتے، فضل الرحمان

مخصوص نشستیں کیس: فضل الرحمان کا فیصلے کیخلاف اپیل دائر نہ کرنے کا اعلان

لاہور: مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے بات چیت چل رہی ہے، 12 سال مخالفت رہی ہے، اتنی جلدی معاملات درست نہیں ہوسکتے۔

فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی ہڑتال کا مجھے کوئی علم نہیں، تاجر ہڑتال کررہے ہیں تو ان کی حمایت اول روز سے ہے، میں اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں کہتا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد الیکشن میں جو ہوا عوام نے اس بیانیے کو دفن کردیا۔

انھوں نے کہا کہ صدرآصف زرداری تشریف لائے، ہم نے بھائیوں کی طرح ملاقات کی، صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان دیگر چھوٹے صوبوں میں مسائل کو دیکھنے کی ضرورت ہے، ہرصوبے کے وسائل پر مقامی لوگوں کا حق ہونا چاہیے۔