پشاور: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے اپنا انتخابی منشور پیش کر دیا ہے جس میں 27 سیکٹرز کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔
انتخابی منشور میں صحت، تعلیم، پولیس میں اصلاحات اور ای بزنس سمیت دیگر شعبوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ خواتین کو بااختیار بنانا اور بزنس فرینڈلی صوبہ بنانا پارٹی کے منشور میں شامل ہے۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مطابق امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔
منشور کے مطابق کوئی بچہ اسکول یا کالج سے باہر نہ رہے ایجوکیشن کارڈ جاری کیے جائیں گے، پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کا اسٹینڈرڈ ایک کیا جائے گا، نئے اسکول بنائیں گے اور رٹا کی بجائے ایجوکیشن کانسیبپٹ بیس ہوگا۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے بتایا کہ بورڈ ایک کر کے پیپر مارکنگ ایک کی جائے گی جبکہ بچیوں کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے، اس کے علاوہ ایم ٹی آئی میں ڈاکٹروں کو ریگولرائز کیا جائے گا۔
انتخابی منشور میں کہا گیا کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کیلیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔