پشاور : کےپی بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف مقبولیت میں سب سے آگے ہے، رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے امیدواروں کے ووٹ حاصل کرنے کی تفصیلات جاری کردیں۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ نے سماجیہ رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر52تحصیلوں میں ووٹوں کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
اس حوالے سے عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی بلدیاتی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت ہے،17اضلاع میں تحریک انصاف نے9لاکھ13ہزار128ووٹ حاصل کیے۔
In terms of popular vote @PTIofficial is ahead of JUIF
Results for 52 Tehsils KPK using authentic forms & figures by @PTIPoliticsss
The totals r as follows
PTI 913,128
JUIF 906,325
ANP 548,669
PPP 277,031
PMLN 272,872
JI 265,483#KPkKaptaanKa pic.twitter.com/9S0giTu2sc— Aliya hamza malik (@aliya_hamza) December 22, 2021
عالیہ حمزہ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جے یو آئی9لاکھ6ہزار325ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور اے این پی5لاکھ46ہزار669ووٹ لے کر تیسرےنمبر پر رہی۔
اس کے علاوہ پیپلزپارٹی نے دو لاکھ77ہزار31ووٹ جبکہ ن لیگ دو لاکھ72ہزار872ووٹ حاصل کرکے5ویں نمبر پر رہی، جماعت اسلامی دو لاکھ65ہزار483ووٹ لے کچھٹے نمبر پر ہے۔