اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ایک بار پھر یو ٹرن لیتے ہوئے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
بیرسٹر گوہر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر جلسہ ملتوی کیا گیا ہے، انھوں نے اعظم سواتی کو بلا کر ہدایات دیں۔
یاد رہے انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے آج ترنول جلسے کا این اوسی منسوخ کردیا تھا تاہم وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ترنول چوک پر ہرصورت جلسہ ہوگا،پتہ چلےگاطاقت عوام کی ہے یامینڈیٹ چور حکومت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی طاقت رکھنےوالوں کواین اوسی کی ضرورت نہیں ، پرامن جلسے سے کوئی نہیں روک سکتا، عوامی سمندراسلام آبادآرہا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل 6 جولائی کو بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج ہونے والا اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت چند دنوں کی ہے ان کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی۔