’آج پی ٹی آئی نےاداروں کیخلاف نعرےبازی کی اب بلڈوزر چلےگا‘

فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کوئی بھی انتشاری پارٹی مزید نہیں چل سکتی جیسے ایم کیوایم پاکستان تھی ویسےہی پی ٹی آئی پاکستان بھی ہوجائےگی، بلڈوزر آگیا ہے اب پی ٹی آئی کو تیاری کرنی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست ایک حد میں رہ کر ہی کی جاسکتی ہے آج جو نعرے بازی  ہوئی یہ عدالت سے اعتماد ملنےکا نتیجہ ہے کورٹ کے آرڈر کے بعد یہ 10گنا آگے چلے گئے ہیں آج پی ٹی آئی نےاداروں کیخلاف نعرےبازی کی اب بلڈوزر چلےگا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آئین سے آگے جاکر پی ٹی آئی کو ریلیف دیا گیا ہے جو سیاست پی ٹی آئی کررہی ہے تباہی کے گڑھے میں چلی گئی ہے پی ٹی آئی اس جگہ جا چکی ہے مجھے واپسی کا راستہ نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ بہت پہلےکہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی باہر آتے ہوئے نظر نہیں آرہے جس حساب سےحکومت چل رہی ہے مدت کا تعین خود کریں گے بانی پی ٹی آئی کو گرانے کیلئے بانی پی ٹی آئی ہی سامنےآئیں گے، پی ڈی ایم ٹو کی حکومت کوگرانےکیلئےپی ڈی ایم ٹوہی کافی ہے۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت اپنی حرکتوں سے ہی کنفیوژن پیدا کرتی ہے حکومت تاثر دے رہی ہےکہ بانی پی ٹی آئی اداروں کیساتھ لڑ رہے ہیں حکومت تاثر دے کر خود پیچھے ہٹ رہی ہے، سینڈوچ میں سب پھنسیں گے آئندہ 90 دن بہت اہم ہیں اگست کے آخر میں سیاسی ماحول گرم ہو گا، میراتجزیہ ہےکہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرےگی۔