‘آج سے پاکستان میں رشوت کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی’

اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ آج سے پاکستان میں رشوت کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی، نیاقانون بن گیا ہے کہ چوری ڈکیتی میں کروں گااورثابت آپ کو کرنا ہوگی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آج کےفیصلےکا خیرمقدم کرناچاہیے ، ہم بھیڑ بکریوں کی طرح ہی چلتے رہیں گے، جیلوں میں باقی لوگ کیوں رکھے ہوئےہیں انہیں بھی رہا کردیں۔

عثمان ڈار نے بھی منی لانڈرنگ کیس میں شہباز اور ان کے بیٹے کی بریت پر کہا کہ اوپن اینڈ شٹ کیس میں بری ہونا بریکنگ نیوزنہیں، جسےفرد جرم عائد ہونے والےدن وزیراعظم بنادیں ماتحت ادارے کیا کرینگے؟۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جنگ اسی نظام کےخلاف ہے جس میں ادارے تباہ ہورہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے اہم رہنما فواد چوہدری نے عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ شہباز شریف اورحمزہ شریف کے سر پرُواری، عدالتی نظام اور عوام کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری کردیا گیا تھا۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا۔