‘پی ٹی آئی کراچی کی نشستیں ریکور کر کے وفاق میں حکومت بنائے گی’

عمران خان 7 مقدمات

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب کا کہنا ہے کہ ہم کراچی کی نشستیں ریکور کر کے وفاق میں حکومت بنائیں گے، کہا جاتا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ٹکٹ نہیں لے گا اور آج بڑی جماعت ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں توسب نے مسترد کیا ہوا تھا اب دعوتیں دےرہےہیں، کہا جاتا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ٹکٹ نہیں لے گا اور آج بڑی جماعت ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا،وفاق اورپنجاب میں حکومت بنارہےہیں، پلیٹ میں رکھ کرجوحکومتیں دی جارہی ہیں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کراچی کی قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ڈاکاڈالاگیاہے، ہم کراچی کی نشستیں ریکور کر کے وفاق میں حکومت بنائیں گے، کراچی کی 18نشستیں پی ٹی آئی دوبارہ حاصل کرےگی، ہماری جونشستیں چوری کی گئی ہیں انہیں جلدریکورکرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جوڈیشل پروسیس کےذریعےجلدعوام میں ہوں گے اور جن لوگوں نے ہمیں سائیڈ لائن کیا ہوا تھا وہ ہماری اکثریت قبول کریں گے۔

عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی جس کوبھی وزیراعظم نامزدکریں گےسب قبول کریں گے، آج بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کےپی کی نامزدگی کردی ہے۔

مفاہمت کی باتوں پر رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مفاہمت کی بات کرنےوالے یہ لوگ کون ہوتےہیں، ہمیں دیوارسےلگایاگیا،ہماری چادراورچاردیواری پامال کی گئی، ان لوگوں کےپاس مصالحت کااختیارہی نہیں،ٹی اوآرزکیاہونگے، ان کرپٹ لوگوں نے ہی توہمیں دیوارسےلگایا، پاکستان کےتمام ادارے ہمارےاپنے ہیں سب پر فخر ہے۔