پی ٹی آئی کیلیے ریلیف، عدالت کا بڑا فیصلہ

عمران خان سول نافرمانی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ عدالت نے  پی ٹی آئی کو ایک ہفتے میں عمارت میں آگ سے بچاؤ کےحفاظتی انتظامات کی ہدایت کر دی۔

ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا کہ آگ بجھانے کےآلات نصب کریں گے اور چھت پر فائر پمپ ، الگ سے پانی ٹینک ، مینول الارم سسٹم  لگایا جائے گا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ کچن کی حفاظت کیلئے گیس ڈیٹیکٹر ، ایمرجنسی نمبر آویزاں کیے جائیں، عمارت میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کرائی جائیں۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے کچھ دنوں قبل تحریک انصاف مرکزی سیکریٹریٹ کو ضابطے کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا تھا جس کے خلاف تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔