راولپنڈی : تحریک انصاف آج راولپنڈی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جس میں عمران خان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تحریک انصاف کی جانب سے آج پاور شو کیا جائے گا، سکستھ روڈ پر واقع فلائی اوور پر کنٹینررکھ کرمرکزی اسٹیج بنا دیا گیا ہے۔
حقیقی آزادی مارچ کے لئے ملک بھرسے قافلوں کی راولپنڈی آمد جاری جاری ہے، شاہ محمود قریشی بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے راولپنڈی پہنچے۔
راولپنڈی کے اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کردی گئی ہے، عمران خان راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔
عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی روانگی کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی، عمران خان کل دوپہر ایک سے 2 بجے کے درمیان زمان پارک سے روانہ ہوں گے۔
عمران خان زمان پارک سےسخت سیکیورٹی حصارمیں لاہورایئر پورٹ پہنچیں گے، جہاں سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹرراولپنڈی روانہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان آج مارچ کے شرکا کو اپنے آئندہ کےلائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔