اسلام آباد : تحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ سے عمران خان کے ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ اور ٹیک آف کی تحریری اجازت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا ، جس میں عمران خان کےہیلی کاپٹرکی لینڈنگ ، ٹیک آف کی تحریری اجازت مانگی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں ہیلی کاپٹر کا جلسہ گاہ کے قریب تر ہونا ضروری ہے، 26 نومبر صبح 11سےشام 5بجےتک ہیلی کاپٹرلینڈنگ ، ٹیک آف کی اجازت دی جائے۔
خط پی ٹی آئی رہنماعلی نواز اعوان کی جانب سےڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو لکھا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انتظامیہ کا پریڈ گراؤنڈ ہیلی پیڈ استعمال کی اجازت نہ دینا مضحکہ خیز ہے، اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی جان کو خطرہ پیدا کرنے کی وجہ بن رہی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ اترنے کی اجازت مسترد کر دی. کوئی وجہ نہیں دی کیونکہ کوئی ہو ہی نہیں سکتی. جان بوجھ کر اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لئے خطرہ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں.
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 25, 2022
افتخاردرانی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت ،انتظامیہ جان بوجھ کرعمران خان کی سیکیورٹی پر کھیل رہی ہے ، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈگراؤنڈ اترنے کی اجازت مسترد کردی گئی ، یہ اقدام عمران خان کی جان کومزید خطرےمیں ڈالنےکےمترادف ہے۔