لاہور : تحریک انصاف نے لبرٹی چوک میں بڑے اجتماع کا فیصلہ کرلیا ، جس میں اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر مشاورت جاری ہے۔
تحریک انصاف نے لبرٹی چوک میں بڑے اجتماع کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان لبرٹی چوک میں ہوگا۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لبرٹی چوک میں عمران خان حتمی تاریخ کااعلان کریں گے، عمران خان نےحتمی مشاورت کیلئےاہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اور کے پی اسمبلی توڑنے کی تاریخ کا فیصلہ اجلاس میں ہوگا، حتمی فیصلہ ہے اسمبلیاں دسمبرمیں ہی ٹوٹیں گی۔
گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔
جلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی جبکہ ارکان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کردی گئی تھی۔