اسلام آباد : این اے 43 ٹانک مع ڈی آئی خان سے آزاد امیدوار داور خان کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا، این اے 43 ٹانک مع ڈی آئی خان سے آزاد امیدوار داور خان کنڈی کامیاب قرار پائے داورخان کنڈی نےمولانافضل الرحمان کےبیٹےاسعدمحمودکوشکست دی۔
بلوچستان اسمبلی کےمزید 6 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے، پی بی 1سے محمد نواز، پی بی 23 سے خیرجان ، پی بی 25 سے ظہوراحمد بلیدی اوت پی بی 28 سے اصغر رند کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کیا گیا۔
اس کے علاوہ پی بی 36 سے میر ضیااللہ اور پی بی 44 سےعبیداللہ کی بھی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔