الیکشن 2024 پاکستان : پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کا بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان

سیف اللہ ابڑو بلاول

لاہور : پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بلاول لاڑکانہ سے بھاری اکثریت حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ سے پی ٹی آئی کو سر پرائز دے دیا، پیپلز پارٹی کے خلاف بھرپور تقاریرکرنے والے تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بلاول زرداری سے ہاتھ ملا لیا۔

بلاول بھٹو زرداری سے تحریک انصاف کے سینیٹرسیف اللہ ابڑو نے لاہور میں اہم ملاقات کی، این اے ایک سو چورانوے پر پوری ابڑو برادری کی جانب سے چیئرمین پی پی کےحق میں دستبرداری کا اعلان کیا گیا۔

سیف اللہ ابڑو نے کہا ہمارا مقصد شیرکا راستہ روکنا ہے، بلاول لاڑکانہ سے بھاری اکثریت حاصل کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این اے 194 میں حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان یہ بات سمجھ گئےکہ ن لیگ کوروکنے کیلئےصرف تیر پرمہر لگانی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کے کارکنوں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ ووٹ کااستعمال سوچ سمجھ کر کریں، ووٹرز نے سمجھداری سے کام لیا تو الیکشن کےدن زبردست سرپرائز دے سکتے ہیں۔