مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے پر پی ٹی آئی کارکن گرفتار

فیصل آباد : مسلم لیگ ن کی نائن صدر مریم نواز کے قتل کی دھمکی پر فیصل آباد سے پی ٹی آئی کارکن کو گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائن صدر مریم نواز کو تحریک انصاف کے کارکن کی جانب سے دھمکی دی گئی ، جس کے بعد ملزم کی دھمکی والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جس کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ہوئے فیصل آباد سے پی ٹی آئی کارکن کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے ملزم اسلم کے خلاف سائبرکرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا۔

ملزم اسلم نے این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔