سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

پی ٹی آئی کارکنان

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی 5 کارکنان ضمانت کے لیے آئے تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

علاوہ ازیں تین تلوار ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 6 روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ راجہ اظہر، شاہ نواز جدون، سعید آفریدی ودیگر نے ضمانت کی درخواست دی تھی۔