بانی چیئرمین کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا۔
غیرملکی خبر ایجسنی رائٹرز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف سےپاکستان کی غیریقینی صورتحال پر غور کی اپیل ہے۔ خط میں کہاگیا آئی ایم ایف بیل آؤٹ بات چیت میں سیاسی استحکام کو اہمیت دے۔
خط لکھنے سے متعلق پی ٹی آئی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خط کے مندرجات جلد میڈیا سے شیئر کئےجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں انتخابی دھاندلی کے ملکی معیشت پر اثرات کا ذکر کیا گیا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/founder-pti-letter-to-md-imf/
رہنما پی ٹی آئی علی ظفر نے کہا تھا کہ بانی پارٹی نے ہدایت کی ہے کہ ان کی طرف سے ایک خط جاری ہوگا جو آئی ایم ایف کو بھیجا جائے گا، آئی ایم ایف سے بات کرنی ہے ایک آزاد آڈٹ ٹیم بیٹھے جو سپریم کورٹ کی سربراہی میں بنے۔
علی ظفر نے کہا کہ الیکشن میں جہاں جہاں دھاندلی ہوئی ہے اس کا فیصلہ ہونا چاہیے، اگر دھاندلی کو ختم نہیں کیا جاتا تو آئی ایم ایف کا قرض دینے کا قدم درست نہیں ہوگا، آئی ایم ایف کو آڈٹ کرنا چاہیے کہ ملک میں جمہوریت ہے یا نہیں۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ردعمل میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کوخط لکھنے کا اعلان قابل مذمت ہے یہ ذاتی مفادات کے لیے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔