اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات میں عمران خان کاانصاف پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا۔ نتائج کے مطابق عمران خان پھر پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے، پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کےچیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی نے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلان کردیا گیا۔انصاف پینل” ایک لاکھ نواسی ہزار پچپن ووٹ لیکر کامیاب، اعظم سواتی pic.twitter.com/J4ELoOEqr4
— PTI (@PTIofficial) June 13, 2017
نوٹیفیکیشن کے مطابق عمران خان کا انصاف پینل ایک لاکھ نواسی ہزار پچپن ووٹس کیساتھ کامیاب ہوا جبکہ احتساب پینل کو صرف اکتالیس ہزارچھ سوسینتالیس ووٹ ہی مل سکے، سب سے زیادہ افراد نے پنجاب سے ووٹ ڈالے، پختونخوا دوسرے نمبر پر رہا۔
انٹرا پارٹی انتخابات میں مجموعی طور پر 2لاکھ 56ہزار سے زائد ووٹ ڈالے گئے جبکہ 26ہزار 255ووٹ مسترد ہوئے۔
انٹراپارٹی انتخابات میں شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین جبکہ جہانگیرترین جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
تحریک انصاف سندھ کی صدارت کیلئے عارف علوی بھی کامیاب ہوگئے جبکہ یار محمد رند پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر منتخب ہوئے ۔