تحریک انصاف کا انتخابی نشان سے متعلق اہم مطالبہ

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے بلے کا انتخابی نشان فوری جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات اور الیکشن کمیشن کیخلاف پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کورکمیٹی نے بلے کا نشان جاری کرنےمیں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلےکا نشان ہتھیانے کی کوشش کی تو مزاحمت کریں گے، بلےکانشان جاری نہ کرناشفاف انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا کہ قانون کے دائرے میں انتخابات کیلئے مہم جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پی ٹی آئی پرامن سیاسی جدوجہد کی بےمثال تاریخ رکھتی ہے۔

کورکمیٹی نے کہا کہ ملک کو معاشی و سیاسی مشکلات سے نکالنے کا جامع پروگرام نافذ کریں گے، الیکشن کمیشن اور نگران حکومتیں لیول پلیئنگ فیلڈ کا انتظام کریں۔