لاہور: پہلی بارعوام بھی سرکاری ریسٹ ہاؤسز استعمال کرسکیں گے، سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے نئے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ آبپاشی کی جانب سے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کیٹیگری اے ون میں سرکاری افسران سے 10 ہزار روپے روزانہ چارج ہوگا جبکہ عوام سے 15 ہزار روپے روزانہ کمرے کا کرایہ چارج ہوگا۔
کیٹیگری اے ون میں غیرملکیوں سے 20 ہزار روپے روزانہ کا کرایہ چارج ہوگا، اس کے علاوہ کیٹیگری اے میں سرکاری افسران سے 5490 روپے روزانہ کا کرایہ چارج ہوگا۔
عوام سے 10 ہزار روپے روزانہ جبکہ غیرملکیوں سے کیٹیگری اے کےلیے 15 ہزار روپے کے چارجز وصول کیے جائیں گے۔
کیٹیگری بی کے ریسٹ ہاؤسز میں افسران سے 2 ہزارروپے چارج ہونگے، عوام سے 5ہزار اور غیرملکیوں سے 6500 روپے روزانہ چارجز لیے جائیں گے۔
ریسٹ ہاؤسز میں زیادہ سے زیادہ پانچ روز کی بکنگ ہوگی، کسی بھی شخص کو 7د ن پہلے درخواست دینی ہوگی۔
https://urdu.arynews.tv/kp-rest-houses-lease-policy/