اسلام آباد: نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنے والوں کو عوام نے جواب دے دیا، اب اس مطالبے کا کوئی جواز نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اوکاڑہ جلسے کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ’’ جس کے ساتھ عوام ہو وہ دن کی روشنی میں بھی بڑا جلسہ کرسکتا ہے، انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’دن کی روشنی میں اتنا بڑا جلسہ‘‘
Here comes the LION
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2017
It’s a HUGEEEE jalsa ! And look at the passion ! Alhamdolillah !#اوکاڑہ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2017
انہوں نے کہا کہ شیر آگیا ہے اور عوام نے نوازشریف سے استعفیٰ مانگنے والوں کو صاف جواب دے دیا، جس کے بعد اب استعفیٰ مانگنے والوں کے لیے کوئی چانس نہیں بچا۔
Din ki roshni main jalsa aur voh bhi itna baraa ! Iss ko kehte hain Awam !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2017
قبل ازیں نوازشریف نے اوکاڑہ جلسے میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیے جانے والے استعفیٰ کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’کسی کے کہنے پر کوئی استعفیٰ نہیں دوں گا‘‘۔
Awam responds on ‘istifa’ …..
Istifa-mongers stand no chance. pic.twitter.com/MWSuLQ9l4h
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2017