پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان

طویل تعطیلات

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کی سمری وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر اسلام آباد میں 2 دن تعطیل کی تجویز دے دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں 31جولائی بروز پیر اور یکم اگست بروز منگل  عام تعطیل کی جائے، اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو تعطیل کی سمری بھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں سیکیورٹی کی درخواست کی گئی ہے، وزارت داخلہ کی منظوری کےبعداسلام آباد میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔