اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر عوام نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے سامنے ان کی اصلیت آگئی ہے اس لیے لوگ باہر نہیں نکلے، اچھا ہوا گرفتار ہوا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر عوامی رائے سامنے آگئی ، عوام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےبارڈرلائن کراس کی ہے، لوگوں کے سامنے انکی اصلیت آگئی ہے اس لیے لوگ باہر نہیں نکلے۔
عوام نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے4سالوں میں کچھ نہیں کیا، لوگ چیئرمین کو پہچان گئےہیں، اچھا ہوا وہ گرفتار ہوا۔
عوام نے رائے دی کہ عوام کوسمجھ آگئی ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کےپیچھےبھاگنے کاکوئی فائدہ نہیں، 9مئی کے سانحےکےبعدعوام کو سمجھ آ گئی کہ یہ بیرونی ایجنڈےپر کام کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہو گئی ہے کیونکہ عوام کی ان سے امیدیں ٹوٹ چکی ہیں، لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی سیاسی نہیں بلکہ کرپٹ آدمی ہیں۔
یہ باطل قوتوں اورملک دشمن قوتوں کا ایجنٹ ہے، لوگ سمجھ چکےہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پیچھے بھاگنا فضول ہے،عوامی رائے