پلوامہ تماشہ، بھارتی میڈیا بمقابلہ پاکستانی میڈیا

پلوامہ تماشے کو سچ ثابت کرنے کیلیے بھارتی میڈیا نے جہاں من گھڑت بیانیہ پھیلایا وہیں پاکستانی میڈیا نے ذمے داری کے ساتھ دنیا کو حقیقت سے روشناس کرایا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 14 فروری 2019 کے پلوامہ ڈرامے کے تماشے میں بھارتی میڈیا کا منفی اور پاکستانی میڈیا کا مثبت کردار کھل کر دنیا کے سامنے آ گیا۔

پلوامہ تماشے کو سچ ثابت کرنے کیلیے بھارتی میڈیا نے من گھڑت بیانیہ پھیلایا لیکن کوششوں کے باوجود بھارتی میڈیا پلوامہ ڈرامے کے حقیقت کو بے نقاب ہونے سے نہ روک سکا اور اس ڈرامے سے بالاکوٹ جعلی اسٹرائیک تک ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکا۔

بھارتی میڈیا کے برعکس پاکستانی میڈیا نے اس سارے معاملے پر ذمے داری کا ثبوت دیا اور حقائق تلاش اور دنیا کو حقیقت سے روشناس کرایا۔ بھارتی میڈیا خطے میں جنگ، انتشار کو فروغ دیتا رہا جبکہ پاکستانی میڈیا امن کا پیغام دیتا رہا۔

’’ٹی از فنٹاسٹک‘‘، ابھی نندن پاکستانی چائے کا ذائقہ نہیں‌ بھولا ہوگا

بھارتی میڈیا جھوٹی سیٹلائٹ تصاویر دکھا کرعوام کو بے وقوف بناتا رہا جب کہ پاکستانی صحافی تمام متاثرہ علاقوں میں جا کرحقائق کی کھوج لگاتے رہے اور عالمی میڈیا نے بھی بھارت کے پلوامہ واقعے کی اصل تصاویر شائع کر کے اس ڈرامے کو نے نقاب اور جھوٹا ثابت کیا۔