روحانی علاج کےنام پر جنسی ہراسگی میں ملوث مجرم کو سزا سنا دی گئی۔
اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے مقدمے پر سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم کو 2سال قیدکی سزا سنائی۔ سیشن کورٹ نے مجرم کو 40ہزار روپےجرمانےکی سزا بھی سنائی ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مجرم نےکالاجادو کے نام سے انسٹاگرام پیج بنایا ہوا تھا مجرم نے 2021 میں خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کی تھیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مجرم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔