پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1403 ٹریفک حادثے

پنجاب ٹریفک حادثات ریسکیو

لاہور (05 اگست 2025): پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1403 ٹریفک حادثے پیش آئے ہیں، جن پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ریسکیو 1122 نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں ایک ہزار چار سو تین ایکسیڈنٹس پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبے بھر میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ ریسکیو نے 734 شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد فوری اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ حادثات لاہور میں 221، فیصل آباد 99، ملتان میں 90 رپورٹ ہوئے، جب کہ مجموعی طور پر 1668 شہری زخمی ہوئے جن میں 1315 مرد، اور 353 خواتین شامل ہیں۔

1403 حادثات میں 1382 حادثات موٹر سائیکلوں کی تھیں، 88 رکشوں، اور 144 کاروں کی تھیں، لاہور میں 24 گھنٹوں میں 221 حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں حادثات سے 260 افراد زخمی ہوئے، اور 158 شدید زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق 102 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی۔