لاہور: پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کے میدان میں نئی مثال قائم کر دی، پانچ بل منظور کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ارکان نے آج ایک مصروف دن گزارا، اسمبلی نے ایک ہی دن میں 5 بل پاس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا.
پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں اسکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب 2018 کا بل منظورکرلیا گیا.
ترمیمی بل ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی 2018 بھی منظور کر لیا گیا، ساتھ ہی ترمیمی بل ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی 2018 اور مسودہ پنجاب اسمبلی آف دی پنجاب سیکریٹریٹ ایمپلائز بل بھی منظورکیے گئے.
پنجاب اسمبلی میں مسودہ قانون ترمیمی بابت پروڈکشن آڈربھی منظورکرلیا گیا، یوں مجموعی طور پر پانچ بل منظور کیے گئے، بھارتی طیارے مار گرانے پر افواج پاکستا ن کوخراج تحسین کی قرارداد بھی منظور کی گئی.
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش
یاد رہے کہ آج پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی جہازوں کو تباہ کردیا تھا، کارروائی میں ایک بھارتی پائلٹ ابھے نندن زندہ گرفتار ہوا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج سہ پہر اہم پریس کانفرنس کی، بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش کی اور کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں، بیٹھ کربات چیت سےمسائل حل کرنے چاہییں، جارحیت کی توجواب دینا ہماری مجبوری ہوگی۔