پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن چیمبر کو تالے لگائے جانے پر سنی اتحاد کونسل ارکان نے پنجاب اسمبلی کے باہر ٹینٹ لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل ارکان کی اسمبلی کے باہر چیمبر قائم کرنےکی درخواست جمع کروا دی گئی۔ ایم پی اے فرخ جاویدمون اور اویس ورک نے سیکرٹری اسمبلی کو درخواست دیدی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 11 معطل ارکان کو ٹینٹ چیمبر میں آنےکی اجازت دی جائے اسمبلی کے باہر ٹینٹ لگانےکی اجازت دی جائے اور ٹینٹ چیمبر کیلئے بجلی اور فرنیچر کی اجازت دی جائے۔
فرخ جاوید کا کہنا ہے کہ امید ہے اسپیکر ن لیگ کے شاہی فرمان کے بجائے آئین پرعمل کریں گے پنجاب میں اپوزیشن کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔