وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد تیار

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کےووٹ کیلئےقرارداد تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی پنجاب اسمبلی سےاعتماد کا ووٹ آج ہی لیں گے، میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت اعتماد کےووٹ کی قرارداد پیش کریں گے۔

اےآر وائی نیوز نےاعتماد کے ووٹ کی قرارداد کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کااجلاس12بج کر5منٹ تک ملتوی کیا گیا،تاریخ تبدیل ہونےکےباعث اجلاس چندمنٹ کےلیےملتوی کیاگیا۔

وزیراعلیٰ کے عدم اعتماد کے ووٹنگ کے موقع پر حکومتی ارکان کی بڑی تعداد ایوان میں موجود،اپوزیشن کےصرف15ارکان موجود ہیں۔

اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا تھا کہ ہمارا نمبر پورا ہے تسلی ہے، ہم نے186کا نمبر کراس کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد پر ووٹنگ کل کرائیں گے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

واثق قیوم نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے اسے ایجنڈے پر لانا ضروری ہے، کل ہی کہ دیا تھا کہ ہمارے پاس سرپرائز ہے، بس سرپرائزکے لیے ایک موقع چاہیے تھا وہ موقع ہمیں مل گیا ہے۔

واثق قیوم کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے نمبرز سے متعلق جو کہا تھا میں بھی تصدیق کرتا ہوں، کل وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کے لیے قرارداد بھی پیش کی جاسکتی ہے۔