پنجاب کے ضمنی انتخابات : مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پنجاب کے اضلاع کے دوروں اور اجتماعات سے خطاب کے پروگرام کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے پنجاب کے اضلاع کے دوروں اور اجتماعات سے خطاب کے پروگرام کا شیڈول جاری کردیا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز 11 سے 15 جولائی تک مختلف اضلاع میں خطاب کریں گی ، 11 جولائی کو ساہیوال ، 12 جولائی کو جھنگ اور 13 جولائی کو لیہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز14جولائی کوخوشاب،راولپنڈی میں خطاب کریں گی جبکہ 15جولائی کولاہوراورملتان کا دورہ کریں گی ، جہاں وہ اجتماعات سےخطاب کریں گی۔