لاہور : پاکستان کی پہلی رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی گئی، یہ فورس پولیس املاک پرحملہ کرنے والے مظاہرین کو کنٹرول کرسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بڑا اقدام کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی۔
پنجاب کی پہلی رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس ابتدائی طورپر 5ہزار اہلکاروں پرمشتمل ہوگی ، پہلے بیج میں شامل 3ہزار رائٹ مینجمنٹ پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔
پولیس ٹریننگ سینٹرفاروق آباد میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کے پہلے بیج کی پاؤسنگ آؤٹ تقریب ہوئی ، جس میں ٹریننگ مکمل کرنیوالے جوانوں نے مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے مشقوں کا مظاہرہ کیا۔
رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مختلف اقسام کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کی خصوصی تربیت دی گئی ، یہ فورس پولیس املاک پرحملہ کرنے والے مظاہرین کو کنٹرول کرسکے گی۔
جتھوں کی صورت میں حملہ کرنے والوں کو پروفیشنل طریقے سے رائٹ مینجمنٹ پولیس ہینڈل کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی کابینہ نےرائٹ مینجمنٹ پولیس قائم کرنےکی منظوری دی تھی ، جس کے بعد فورس کے پہلے بیج کو پولیس ماہرین نے 8 ہفتوں کی خصوصی پروفیشنل ٹریننگ دی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کا قیام خوش آئند ہے، اسکواڈ کے قیام سے سرکاری اورنجی املا ک کو پہنچنے والے نقصان کو روکا جاسکے گا اور مشتعل ہجوم کو بحفاظت کنٹرول کرنے سے حالات کو خراب ہونے سے بچانا ممکن ہوگا۔