لاہور: خانپور میں شدید دھند کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے جبکہ ملتان میں دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کے مطابق خانپور میں دھند کے باعث قومی شاہراہ پر ٹرالر اور وین میں ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ملتان کے علاقہ لاڑ کے قریب ٹرک اور ٹرالی میں ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: دھند کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں