پنجاب: رمضان میں فروخت کی جانے والی ناقص بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی سافٹ ڈرنک بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 30 ہزار سے زائد بوتلیں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد لاہور کے علاقے میں واقع سافٹ ڈرنک کی فیکٹری پر چھاپہ مارا  اور معروف برانڈ کی 30 ہزار سے زائد بوتلیں برآمد کیں۔

حکام کے مطابق لاہور کے علاقے فیروزوالہ مصنوعی فیلیور،کیمیکل،نلکےکےپانی سےبوتلیں تیارکی جارہی تھیں۔ فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق قبضے میں لی گئی بوتلوں کی بڑی کھیپ کو رمضان اور عید پر سپلائی کیے جانا تھا۔

مزید پڑھیں: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹک بوتل انڈسٹری کیلئے ایس او پی جاری کردی

یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم صوبے بھر میں مختلف فیکٹریوں اور ریسٹورنٹ سمیت دکانوں پر چھاپے مار کر غیر معیاری اشیاء کو تلف کرتی ہے۔ حکام اب تک ہزاروں لیٹر ناقص دودھ بھی تلف کرچکے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 8 فروری کو سال 2019 کی منصوبہ بندی اور ایکشن پلان ترتیب دیا تھا۔