پنجاب حکومت نے تمام لا افسران سے استعفے طلب کر لیے

پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے تمام لا افسران سے استعفے طلب کر لیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے تمام لا افسران سے استعفے مانگ لیے ہیں اور اس حوالے سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ایڈمن کی جانب سے تمام لا افسران کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

اس مراسلے میں تمام ایڈیشنل، اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل کو فوری طور پر اپنے استعفے بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ حکم عدولی اور استعفے نہ بھجوانے پر مجاز حکام کو برطرف کر دیا جائے گا۔