لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ گرونانک کے جنم دن تقریبات کی تیاریوں کا ننکانہ صاحب میں جائزہ لیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ یاتریوں کو سیکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔
بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریوں کا آج میں نے خود ننکانہ صاحب میں جائزہ لیا ہے۔سکھ یاتریوں کو سیکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔@ImranKhanPTI کی قیادت میں پاکستان میں اقلیتوں کو جتنی آزادی اور تحفظ ہے دنیا میں اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی pic.twitter.com/Y7VOTGN47Q
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) November 2, 2019
وزیراعظم کا کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے بڑا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہندوستان سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے 2 شرائط میں چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرتارپور آنے والے یاتریوں کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، سکھ یاتریوں کو کرتارپور آمد کے لیے صرف شناختی کارڈ درکار ہوگا۔
اس سے قبل حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانگ کا 550 واں جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا۔
سکے کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے جبکہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے۔ 50 روپے مالیت کے یادگاری سکے پر گرونانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ کندہ ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔