حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیے الاؤنس کا اعلان

حکومت پنجاب نے گریڈ ایک سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کا اعلان کردیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہ میں رننگ بیسک پے پر 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے پنشن میں 5 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔