لاہور : پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم کا آغازکردیا، ٹریکنگ سسٹم سے چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم کا آغازکردیا ، محسن نقوی نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی ای چالان ایپ کابھی افتتاح کیا۔
ٹریکنگ سسٹم سے چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی شناخت ممکن ہو گی، اس موقع پر محسن نقوی سے ہائی وے پٹرولنگ پولیس،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے اہلکاروں کی ملاقات بھی ہوئی۔
نگران وزیراعلیٰ نے ٹریکنگ سسٹم،ای چالان ایپ متعارف کرانے پر آئی جی پنجاب، ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ، آئی جی پنجاب عثمان انورنےٹریکنگ سسٹم، ایپ میں موجود فیچرزکے بارے میں بریفنگ دی۔
محسن نقوی نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت دیتے ہوئے روڈ سیفٹی کے لئے جامع پلان طلب کرلیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑیاں،موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔