پنجاب میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری

بارش راولپنڈی اسلام آباد

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 28 سے 31 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی ہے، مری گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤ الدین میں بارش کا امکان ہے۔

گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ساہیوال ودیگر شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پی ڈی ایم پنجاب کے متعلقہ اداروں کو بھی پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔