پنجاب میں شردی کی شدت بڑھنے اور دھند کے باعث اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں کے اوقات میں 31 جنوری تک توسیع کردی ہے جس کے پابند سرکاری اور تمام نجی اسکولز ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 31 جنوری تک اسموگ اور سردی کے پیش نظر اسکول ساڑھے 9 بجے کھولے جائیں گے۔
یکم فروری سے اسکول پرانے وقت کے مطابق کھلیں گے۔
واضح رہے کہ اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے یکم جنوری تک تھیں تاہم اسموگ اور سردی کے باعث تعطیلات 9 جنوری تک بڑھا دی گئی تھیں۔
پنجاب میں 10 جنوری سے اسکول کھلنے کا وقت ساڑھے 9 بجے مقرر کیا گیا جس میں اب 31 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔