وزیر کھیل پنجاب کا ارشد ندیم کیلیے بڑا اعلان

وزیر کھیل پنجاب کا ارشد ندیم کیلیے بڑا اعلان

لاہور: وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو نیا جیولین خرید کر دینے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ڈی جی اسپورٹس اور سیکرٹری اسپورٹس سے بریفنگ لی، کوشش ہے وزارت کھیل کو سب سے زیادہ فعال بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کو کھیل کی سہولتیں فراہم کریں گے، ہم اپنی روایتی گیمز کو فروغ دینے کیلیے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ: وہاب ریاض کا ارشد ندیم کو 30 لاکھ روپے دینے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھرپور فنڈز دینے کی یقین دہانی کروائی ہے، ہم صوبے سے اولمپک کیلیے کھلاڑیوں کو تیار کریں گے۔

ملک فیصل ایوب نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ کو کرپشن فری ادارہ بنایا جائے گا۔