ساؤتھ اڈین اداکار اللو ارجن کی پشپا ٹو دی رول کو روہٹ شیٹی کی پولیس ساگا سنگھم سے براہ راست ٹکراؤ کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اللو ارجن کی 2021 کی ہٹ فلم پشپا کا سیکوئل 15 اگست 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گا جبکہ روہٹ شیٹی کی سنگھم اگین بھی 15 اگست کو ہی ریلیز کی جائے گی۔
سو کمار کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار ادا کیا جس میں فہد فاصل، راؤ رمیش، سنیل انسویا، ڈالی دھننجایا ودیگر شامل ہیں۔
سال نو کے موقع پر پشپا ٹو کے میکرز نے 15 اگست کی ریلیز کی تصدیق کرتے ہوئے ایک نئی تصویر شیئر کی۔
ٹیزر میں پشپا کے ہاتھ کو دو انگوٹھیوں اور ایک زیور سے آراستہ دکھایا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
Pushpa Raj is coming back this year to rule the worldwide box office
May you all rule your year with ambition & determination and may you get everything you desire for
Happy New Year 2024 ❤️#Pushpa2TheRule Grand Release Worldwide on 15th AUG… pic.twitter.com/u6VED8LZbr
— Mythri Movie Makers (@MythriOfficial) January 1, 2024
اداکار جگدیش پرتاپ کی گرفتاری کے بعد پشپا ٹو کی ریلیز میں تاخیر ظاہر کی جارہی ہے لیکن ریلیز تاریخ کے اعلان کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پروڈکشن ہاؤس نے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے 2024 میں پشپا راج پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہیش ٹیگ 2024 رول پشپا کے ساتھ نقاب کشائی کی۔